• news

حلیم عادل‘ سعید غنی نے صلح نامہ جمع کرا دیا‘ عدالت نے چاروں مقدمات خارج کر دیئے

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے پی پی رہنما سعید غنی اور پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ میں صلح کے باعث 4 مقدمات کا فیصلہ کر دیا۔ عدالت نے فریقین حلیم عادل شیخ اور سعید غنی کی جانب سے صلح نامع جمع کرانے پر چاروں مقدمات خارج کر دیئے۔ سعید غنی نے دوران سماعت عدالت میں کہا کہ حلیم عادل شیخ نے مجھ پر لگائے تمام الزامات واپس لے لئے ہیں۔ الزامات واپس لینے پر میں نے چاروں مقدمات واپس لے لئے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے مجھ سے معذرت نہیں کی۔ دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ نے عدالت میں کہا کہ یہ مقدمات 3 سال سے زیرسماعت تھے۔ جج صاحب کے سمجھانے پر میں نے اپنے تمام الزامات واپس لے لئے ہیں۔ میں کوئی سیاسی بات نہیں کر سکتا۔ مجھ پر پابندی ہے۔ واضح رہے کہ سعید غنی نے حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک ارب روپے کے 2 ہرجانے کے دعوے اور ڈائریکٹ شکایات فائل کر رکھی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن