ریاست کو بچانے والے تباہ شدہ سیاست کو جگانے آ رہے ہیں،اعجاز الحق
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعحازالحق نے کہا ہے کہ تاریخ بننے جارہی ہے، ریاست کو بچانے والے تباہ شدہ سیاست کو جگانے جارہے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر)پر پیغام جاری کرتے ہوئے اعجاز الحق نے کہا کہ کچھ لوگ وینٹی لیٹر سے آکسیجن پر شفٹ ہونے جا رہے ہیں، موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جنت کی سیر کو جارہے ہیں۔اعجازالحق نے کہا کہ 23 ہزار سکیورٹی کے حصار اور 4 منٹ میں اجازت نامہ لے کر ہزاروں کو جنت دکھا رہے ہیں بقیہ 24 کروڑ کو جہنم میں پہنچا رہے ہیں۔