فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اعلیٰ طبی تعلیم کا بہترین ادارہ ہے: ڈاکٹر اسد رحیم
لاہور(نیوز رپورٹر)ورلڈ اناٹومی ڈے کی مناسبت سے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں اناٹومی ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پوسٹرز، ماڈلز کی نمائش اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔برطانیہ کے نامور اور معروف اینڈوکرائنولوجسٹ اور ریجنل ڈائریکٹر کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان ، برطانیہ ڈاکٹر اسد رحیم نے بطور چیف گیسٹ اور وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے بطور سرپرست اعلیٰ شرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے چیف گیسٹ ڈاکٹر اسد رحیم ، پرنسپل پروفیسر نورین اکمل ، سینئر فیکلٹی کے ہمراہ اناٹومی ڈیپارٹمنٹ میں نمائش میں اناٹومی سائنسی ماڈلز اور پوسٹرز کا افتتاح کیا اور کیک بھی کاٹا۔ ڈاکٹر اسد رحیم نے کہا کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور اعلی طبی تعلیم کا بہترین ادارہ ہے۔سیمینار میں پرنسپل پروفیسر نورین اکمل، چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف میڈیسن، ڈین نرسنگ، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل پروفیسر بلقیس شبیر، رجسٹرار پروفیسر محمد ندیم،ڈینز، ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس، فیکلٹی ممبران اور انڈر گریجویٹ طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سیمینار کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے چیف گیسٹ ڈاکٹر اسد رحیم کو شیلڈ پیش کی۔