پنجاب انٹرڈویژن میٹ ریسلنگ چیمپئن شپ گوجرانوالہ نے جیت لی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہور میں ہونے والی پنجاب انٹرڈویژن میٹ ریسلنگ چیمپئن شپ گوجرانوالہ نے چھیانوے پوائنٹس کےساتھ جیت لی، دو پوائنٹس کے فرق سے لاہور نے رنر اپ ٹرافی وصول کی۔۔ فیصل آباد ڈویژن تیسرے نمبر پر رہا۔ سپورٹس بورڈ پنجاب جیمنیزیم میں ہونےوالی اس چیمپئن شپ میں نو ڈویژن کے اسی ریسلرز نے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔