• news

ابرار احمد کو شامل کرلیں ‘صہیب مقصود کا مشورہ 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی کرکٹر صہیب مقصود نے سپنر ابرار احمد کو پاکستان کی ورلڈکپ ٹیم میں شامل کرنے کی درخواست کردی۔ابرار احمد سمیت پاکستان کے فاسٹ باﺅلر زمان خان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث ورلڈکپ سکواڈ کے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو ٹیم میں اسی وقت آسکتے ہیں جب ٹیم میں موجود کوئی کھلاڑی انجرڈ ہوکے ورلڈکپ سے باہر ہوجائے۔البتہ پاکستانی کرکٹر صہیب مقصود نے آسٹریلیا سے شکست کے بعد ٹیم میں سپنر ابرار احمد کو شامل کرنے کی التجا کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن