• news

 وزیراعظم آج دورہ چین کے دوران معاہدوں سے قوم کو آگاہ کریں گے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج نیوز کانفرنس میں دورہ چین کے بارے میں قوم کو تفصیلات بتائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سی پیک سمیت متعدد معاہدوں سے متعلق عوام کو بریف کریں گے۔ وزیراعظم نگران حکومت کے امن و امان سے متعلق امور پر بھی آگاہی دیں گے۔ غیرقانونی مقیم غیرملکی افراد کی بے دخلی سے متعلق امور کے بارے میں بھی آگاہ کریں گے۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سمگلنگ کی روک تھام اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن