ہم مر جائیں تو جان لیں ثابت قدم اور سچے ہیں‘ غزہ بمباری میں معروف شاعرہ بھی شہید
غزہ (نوائے وقت رپورٹ) اسرائیل کے طیاروں کی بمباری میں مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کی معروف مصنفہ‘ شاعرہ اور ناول نگار حبا ابوندا شہید ہو گئیں۔ غزہ میں اسرائیل کے حملے جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری میں 17 بچوں‘ 266 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد شہید فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار 651 ہو گئی۔ 20 اکتوبر کو اسرائیلی بمباری میں غزہ کی معروف مصنفہ‘ شاعرہ اور ناول نگار حبا ابو ندا بھی شہید ہو گئیں۔ انہوں نے شہادت سے ایک روز قبل اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر لکھا تھا کہ اگر ہم مر جائیں تو جان لیں کہ ہم ثابت قدم ہیں اور ہم سچے ہیں۔