وزارتوں کو جعلی ای میلز ‘واٹس ایپ پیغامات سے ہوشیار رہنے کی ہدایت
اسلام آباد (خبرنگارخصوصی)کابینہ ڈویژن نے وزارتوں کو جعلی ای میلز اور واٹس ایپ پیغامات سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کردی، کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزارتوں اور محکموں کو جاری کئے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے نام سے آنے والی ای میلز اور فون کالز جعلی بھی ہوسکتی ہیں کیونکہ جوائنٹ سیکرٹری کوآرڈینیشن، پی ایم آفس کی آئی ڈی سے مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کو جعلی ای میلز بھیجی جا رہی ہیں۔ پی ایم آفس اور ایس آئی ایف سی سیل سیکرٹریٹ کے جعلی ایڈریس سے مختلف وزارتوں کو پیغامات بھی بھیجے گئے ہیں۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ جعلی ڈپٹی ڈائریکٹر ایس آئی ایف سی، پی ایم سیکرٹریٹ جاوید اور شہزاد احمد کی کالز اور ان کی فائلوں کو ڈان لوڈ نہ کیا جائے، شہزاد احمد کے نام سے آٹ لک ایڈریس والی ای میلز اور واٹس ایپ کو نہ کھولا جائے۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کےحوالے سے ای میلز کو بھیجنے والے سے تصدیق کرکے کھولا جائے، تمام سسٹمز میں اینٹی وائرس انسٹال کیا جائے۔ اس تمام معاملے کی اعلی سطح تحقیقات کی جارہی ہیں۔