• news

امریکہ میں سکھوں کا بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاج، خالصتان کے حق میں نعرے

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکا میں بھارتی سفارتخانے کے باہر سکھ کمیونٹی نے احتجاج کرکے خالصتان تحریک کی حمایت میں نعرے بازی کی۔ امریکا کی مختلف ریاستوں سے آئے مرد و خواتین نے احتجاج میں شرکت کی۔ اس دوران سکھ کمیونٹی کے افراد خالصتان کی حمایت میں نعرے لگاتے رہے۔ مظاہرین نے کہا کہ امریکا مودی سرکار پر بھارت میں سکھوں پر مظالم بند کیے جانے کیلئے دباو¿ ڈالے۔ احتجاج میں مظاہرین نے سکھوں کی آزاد ریاست خالصتان کی کھل کر حمایت کرنے اور کینیڈا میں قتل کیے جانے والے خالصتان رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے لواحقین کو انصاف دلانے کا مطالبہ بھی کیا۔

ای پیپر-دی نیشن