• news

11 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

 اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان بھر میں 11 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق بلوچستان،خیبر پی کے ‘پنجاب اور سندھ کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی ایک بار پھر تصدیق ہوئی ہے۔ وزارت قومی صحت حکام کے مطابق بلوچستان میں چمن، پیشین اور کوئٹہ کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ خیبر پی کے میں بنوں کے ایک اور پشاور کے چار مختلف علاقوں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔سندھ میں کراچی کے علاقے کیماڑی اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ماحولیاتی پولیو وائرس پایا گیا۔پنجاب میں لاہور کے علاقے گلشن راوی کے ماحولیاتی نمونے میں بھی پولیو وائرس پایا گیا۔پاکستان میں اب تک 54 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔پاکستان میں گزشتہ روز کراچی میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آیا تھا ۔ دریں اثناوزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور حکومت پاکستان اس بات کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی کہ معذوری کا باعث بننے والا پولیو وائرس کسی بھی طرح ان کی صحت کیلئے خطرہ بنے۔ عالمی یوم پولیو کے سلسلے میں اسلام آباد میں منعقد آگاہی واک میں وزیر صحت نے شرکت کی اور واک کی قیادت بھی کی واک میں وزارت صحت، طلبا، سول سوسائٹی، پاکستان پولیو پروگرام کی قیادت اور روٹری، ڈبلیو ایچ او، یونیسیف اور بی ایم جی ایف جیسے پولیو کے خاتمے کے شراکت داروں کے سینکڑوں شرکا نے شرکت کی اور پولیو سے بچ جانے والی سینیٹر قر ةالعین مری نے خصوصی تقریر بھی کی۔

ای پیپر-دی نیشن