مسلم حکمران اسرائیل کےخلاف مضبوط لائحہ عمل اختیار کریں:علامہ ہشام الٰہی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے فلسطینی ہسپتالوں پراسرائیلی بمباری اور بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم حکمران باہم مشاورت سے اسرائیل کے خلاف ایک مضبوط لائحہ عمل اختیار کریں۔ملکی معیشت میں بہتری اور استحکام کیلئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو فوری انتخابات کی طرف جانا ہوگا۔تعلیمی اداروں کی نجکاری قوم کے خلاف سازش ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مختلف شہرو ں سے آئے ہوئے وفود کی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرجمعیت اہل حدیث پاکستان کے رہنماو¿ں نے علامہ ہشام الٰہی ظہیر کی تحریکی جدوجہد کو زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی جماعتی پالیسیوں اور خدمات کو سرا ہا۔ملاقات میں حاجی ریاض احمد، قاری شفیق الرحمن ربانی، مولانا سہیل انجم سمیت بڑی تعداد میں ذمہ دران موجود تھے۔ علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہا پاکستان اللہ ذوالجلال کی بے شمار نعمتوں سے مالا مال ہے ہم نے ان کی قدر نہیں جانی۔سیاسی جما عتوں کے راہنماو¿ں کوماضی کی تلخیاں بھلا کر ملک اور عوام کے بہتر مستقبل کیلئے سوچنا چاہئے۔لیکن سیاسی جماعتوں کے پاس منشور تو ہے لیکن عوام کی فلا ح و بہبود، اس کی خوشحالی کیلئے کوئی پروگرام نہیں۔ہم سمجھتے ہیں پاکستان کی تما م دینی و مذہبی جما عتوں کی سیاست کا محور پاکستان میں اسلام کے عملی نفاذ کے لئے ہونا چاہئے۔