مسلمان ممالک کے عوام، بے حسں، خیانت کار حکمرانوں کی منتظر نہ رہے:علامہ جواد نقوی
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) تحریک بیداری ا±مت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کا کارکنان کے اجتماع سے خطاب میں کہنا تھا کہ مسلمان ممالک کے عوام، بے حسں، مصلحت پسند اور خیانت کار حکمرانوں کی منتظر نہ رہے اور فلسطین، کشمیر اور تمام اسلامی سرزمینوں کی آزادی کیلئے ان سے اپنے راستے الگ کر لے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی حمایت میں مسلمان ممالک کے عوام فیصلہ کن اقدام کر سکتے ہیں، جو انکے اپنے ممالک میں امریکی و برطانوی سفارت خانوں کا محاصرہ کرنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام ان بے شرم حکمرانوں کو مجبور کر سکتے ہیں کہ اپنے ممالک میں امریکہ و برطانیہ کا سفارت خانہ بند کر دیں اور اپنے سفراءان ممالک سے واپس بلا لیں چونکہ جس قدر ڈھٹائی سے امریکی و برطانوی حکمرانوں نے اسرائیل جا کر تخیل سے بعید جرائم کی شرمناک حمایت کی ہے اور اپنے بحری بیڑے بھیج کر غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے، حق یہی بنتا ہے کہ مسلمان ممالک کے عوام غزہ کا محاصرہ ترک کرنے تک امریکہ و برطانیہ کے سفارت خانوں کا محاصرہ کریں۔