نواز شریف کو وطن معاشی ایجنڈا قوم کے سامنے رکھنا چاہیے تھا: ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن
لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے سینئر ممبر چودھری امانت بشیر نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو وطن واپسی پر اپنا واضح معاشی ایجنڈا قوم کے سامنے رکھنا چاہیے تھا۔ اب 24 کروڑ آبادی والا ملک روایتی طریقوں سے نہیں چل سکتا بلکہ ہر شعبے میں اصلاحات کیلئے ایمر جنسی لگانا ہو گی۔یہ امید کی جارہی تھی کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت عوام کو یہ بتائے گی کہ 24 کروڑ آبادی والے ملک میں صرف36لاکھ ٹیکس دہندگان کی تعداد کو کس طرح بڑھا کر کروڑوں میں لایا جائے گا۔ اربوں ڈالر کے غیر ملکی قرضے اتارنے کیلئے کون سے غیر معمولی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔