• news

انڈر 19کرکٹ‘سری لنکا نے پاکستان کو پہلا ون ڈے 58رنز سے ہرا دیا 

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور سری لنکا انڈر 19 کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا مقابلہ ‘سری لنکا نے پاکستان کو 58 رنز سے شکست دے دی ۔پاکستان کی پوری ٹیم 309 رنز کے تعاقب میں 251 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی ۔ شامل حسین نے 98 رنز کی اننگز کھیلی ۔عرفات منہاس 84 رنز بنانے میں کامیاب رہے ۔ دینورا کالوپہانا 4 ‘گاروکا سنکت 3 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔سری لنکا انڈر 19 ٹیم 49.4 اوورز میں 309 بنا کر آل آو¿ٹ ہوئی ۔پلندو پریرا نے 156 رنز کی اننگز کھیلی ۔رویشن ڈی سلوا 30 ،ویشن ہلمبگے 25 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔نوید احمد خان 3 ‘احمد حسین، محمد ابتسام اور عرفات منہاس نے 2،2 ‘علی رضا ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن