• news

انگلش فاسٹ باﺅلر ریس ٹوپلے زخمی ‘ ورلڈکپ سے باہر

لاہور(سپورٹس رپورٹر)دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے فاسٹ باﺅلرریس ٹوپلے زخمی ہوکر کرکٹ ورلڈکپ سے باہر ہو گئے۔ انگلی میں فریکچر کی وجہ سے ورلڈکپ کے دیگر میچز نہیں کھیل سکیں گے۔ٹوپلے کو جنوبی افریقہ کےخلاف میچ کے دوران انگلی میں چوٹ لگی تھی، تاہم میچ کے بعدسکین میں ان کے فریکچر کی تصدیق ہوگئی۔انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق فاسٹ باﺅلر اگلے 24 گھنٹے میں انگلینڈ کیلئے روانہ ہوجائیں گے، ٹوپلے کے متبادل کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن