قومی کرکٹر امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز23نومبر سے ہوگا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز23نومبر سے ہوگا ۔ذرائع کے مطابق امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز 23 نومبر سے لاہور میں ہوجائےگا، امام الحق کی شادی کی تقریبات کے سلسلے میں قوالی نائٹ کی تقریب 23 نومبر کو ہوگی۔امام کے نکاح کی تقریب 25 نومبر کو طے کی گئی ہے جبکہ قومی کرکٹر کا ولیمہ 26 نومبر کو لاہور میں ہوگا۔امام الحق کی شادی ناروے کی شہریت رکھنے والی خاتون سے ہوگی جس میں کرکٹر پرنس کوٹ پہنیں گے۔