اسرائیل کی حمایت: نمازیوں نے کینیڈین وزیراعظم کو مسجد کے دورے سے روک دیا
ٹورنٹو (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا میں نمازیوں نے اسرائیل کی حمایت کرنے پر وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو مسجد کا دورہ کرنے سے روک دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو ٹورنٹو کی ایک مسجد کے دورے پر پہنچے تھے اور خطاب کرنا چاہتے تھے تاہم وہاں موجود نمازیوں نے ان کی اسرائیل نواز پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی شروع کردی۔ نمازیوں نے کہا کہ پہلے اسرائیل سے جنگ بندی کا مطالبہ کریں، بچوں کی اموات کی مذمت کریں اور پھر یہاں آئیں۔ نمازیوں کے غم و غصے کو دیکھتے ہوئے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اپنے سکیورٹی عملے کے حصار میں واپس لوٹ گئے۔