• news

سیاسی جماعتیں مسئلہ فلسطین پر یک زبان ہوکر احتجاج ریکارڈ کرائیں: گورنر سندھ

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے گورنر ہاﺅس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں فلسطین کے مسئلہ پر یک زبان ہوکر احتجاج ریکارڈ کرائیں۔ عالمی برادری کواسرائیلی فورم کی بربریت کا نوٹس لینا چاہئے۔ امہ کیلئے یہ ایک امتحان ہے۔ اسے متحد ہونا پڑے گا۔ مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے جنگی جرائم میں پناہ گزین کیمپوں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنانا اسرائیل کی سفاکیت کا ثبوت ہے۔ پوری پاکستانی قوم مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے۔ پاکستان اقتصادی مشکلات کا شکار ہے۔ ہمیں معاشی ترقی کیلئے متحد ہونا پڑے گا۔

ای پیپر-دی نیشن