• news

نشتر کالونی میںگھریلو جھگڑے پر ایک شخص کی خودکشی

لاہور(نامہ نگار)نشتر کالونی میں 45سالہ شخص نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا لےکرخودکشی کر لی۔پولیس نے نعش مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے اٹاری دربارکارہائشی 45 سالہ محمد یوسف نے گزشتہ روز اپنی بیوی سے جھگڑے کے بعددلبرداشتہ ہو کر پنکھے سے رسی لٹکا کر اپنی جان لے لی۔

ای پیپر-دی نیشن