نواز شریف سے ذاتی حیثیت میں ملنے گیا تھا: عون چودھری
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عون چوہدری نے نواز شریف سے ملاقات سے متعلق بتا دیا۔ عون چوہدری نے کہا نواز شریف سے ذاتی حیثیت میں ملنے گیا تھا۔شہباز شریف کابینہ کا ڈیڑھ سال حصہ رہا ہوں۔ ملاقات سے متعلق پارٹی لیڈر شپ کو اپنی وضاحت پیش کردی ہے۔