• news

گیپکو ریجن: مزید 30بجلی چور گرفتار، پونے 2کروڑ کا ڈیفالٹر فرار، بیٹا گرفتار

لاہور‘ گوجرانوالہ‘ نوشہرہ ورکاں (نیوز رپورٹر+ نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) لیسکو افسروں نے نادہندگان سے ریکوری مہم کے دوران انتالیس روز میں 98 کروڑ 30 لاکھ سے زائد کی وصولی کرلی۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔ انتالیس روز سے جاری مہم کے دوران 30551 ڈیفالٹرز سے 98کروڑ 30لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق لیسکو نے مجموعی طور پر ریکوری مہم کے دوران 30551نادہندگان سے 98کروڑ 30لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کی۔ ناردرن سرکل میں 4126 نادہندگان سے 127.96ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 3459 نادہندگان سے 225.30 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 3894 نادہندگان سے 143.52ملین اور ساو¿تھ سرکل میں 1713 نادہندگان سے 57.14 ملین کی ریکوری کی گئی۔ اوکاڑہ سرکل میں 4719 نادہندگان سے 67.20 ملین جبکہ قصور سرکل میں 6802 نادہندگان سے 164.83 ملین کی ریکوری کی گئی۔ اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکانہ سرکل میں 41 نادہندگان سے 0.81 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 50 نادہندگان سے 3.87 ملین کی ریکوری کی۔ منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 68 نادہندگان سے 0.65ملین جبکہ قصور سرکل میں 63 نادہندگان سے 1.83 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نادہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ گیپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کریک ڈا¶ن چھٹی کے روز بھی جاری رہا۔ مزید 30بجلی چور پکڑے گئے۔ بجلی چوروں کی کل تعداد 2211ہو گئی۔ بجلی چوروں کو 18کروڑ 69 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور وزارت توانائی کی ہدایات پرگیپکو ریجن میں چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر محمد ایوب کی زیر نگرانی ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈا¶ں چھٹی کے روز بھی جاری رہا۔ گیپکو کے ایک اور بڑے ڈیفالٹر رمضان سٹیل فرنس کے مالک امان اللہ کے گھر پر گیپکو اور پولیس کا مشترکہ چھاپہ، چھاپے کے دوران عدم موجودگی پر امان اللہ کا بیٹا احسان اپنے والد کا ضامن ہونے کی حیثیت سے موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ امان اللہ گیپکو کا 2 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کا ڈیفالٹر ہے۔ ڈیفالٹر ہونے پر تحصیلدار ریکوری نے امان اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے۔ چند روز قبل پولیس ریڈ کے دوران احسان اللہ نے والد کو گرفتار ی سے بچانے کیلئے 2 روز میں رقم ادائیگی کی یقین دہانی اور ضمانت دی تھی۔ایس ڈی او گیپکو محمد مبشر نے بجلی چور محمد ساجد کو مین لائن سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا ہے۔ مقامی پولیس نے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن