• news

عمران کی فرد جرم کیلئے آج الیکشن کمشن طلبی‘ پیش کرنا سکیورٹی رسک: وزارت داخلہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت داخلہ اور اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی الیکشن کمیشن میں پیشی کو سکیورٹی رسک قرار دے دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو آج الیکشن کمیشن نے ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے اور ان پر فرد جرم عائد ہونی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ اور اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی الیکشن کمیشن میں پیشی کو سکیورٹی رسک قرار دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس اور وزارت داخلہ نے اپنے مو¿قف سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن