• news

مدت ختم ہوتے ہی غیرقانونی مقیم افراد کو چن چن کر نکالیں گے، بلوچستان حکومت

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ)نگران بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ مدت ختم ہوتے ہی غیرقانونی مقیم افراد کو چن چن کر نکالا جائے گا، یہ لوگ غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں، غیر قانونی ایرانی ڈیزل ہو اور افغان سامان کی آمد بھی بند کردی ہے۔نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر سے غیرملکیوں کو نکالنے میں ایک ہفتہ رہ گیا ہے۔ بلوچستان حکومت غیرقانونی طورپرمقیم افراد کو چن چن کر نکالے گی۔ ہم نے ایگزٹ پوائنٹ قائم کر دیئے ہیں اور کیمپ بھی بنائے جا رہے ہیں۔ جو غیرملکی نہیں جا رہے‘ انہیں گرفتاری اور مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جان اچکزئی نے کہا کہ ریاست کو غیرقانونی مقیم افراد سے متعلق تشویش ہے کیونکہ یہ لوگ غیرقانونی سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں۔ تمام تر وفاقی ادارے اس سلسلے میں اپنا کام کر رہے ہیں۔ سندھ کے وزیرداخلہ سے آج اس لئے ملاقات بھی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مشترکہ کوششیں کرتے ہوئے کوسٹل ہائی وے کو محفوظ بنا رہے ہیں۔ انٹری ایگزٹ پوائنٹ کو محفوظ بنا رہے ہیں۔ یہ قومی ایشو ہے۔ غیرقانونی ایرانی ڈیزل ہو یا افغان سامان‘ ہم نے سب کی وطن آمد روک دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن