• news

چیئرمین پی ٹی آئی اور اہلیہ کےخلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ملتوی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سول جج قدرت اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ملتوی کر دی ۔ گزشتہ روز سول جج قدرت اللہ نے کیس کی سماعت کی تو اسپیشل پروسیکیوٹر رضوان عباسی پیش ہوئے ، عدالت نے شیرافضل مروت کے آنے تک انتظار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شیرافضل مروت آجائیں، دونوں کے دلائل ایک ساتھ سن لیں گے، پراسکیوٹر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی عدالت طلب کیا جائے،اگر عدالت طلب نہیں کرنا تو اڈیالہ جیل میں جیل ٹرائل چلایاجائے،سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس کردیں، میں بھی چیف کمشنر سے درخواست کروں گا ، فاضل جج نے کہا کہ آپ درخواست دے دیں خاور مانیکا کو بھی طلب کر لیتے ہیں ، خاور مانیکا ہی عدالت کو بتائیں گے کہ طلاق کب دی ،پراسکیورٹر نے کہا کہ میری اعلی عدلیہ میں مصروفیات ہیں، اس کے بعد نہیں آ پاو ں گا،فاضل جج نے کہا کہ آپ آج پیش نہیں ہو سکتے تو کل کی تاریخ مقرر کر دیتے ہیں ، عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی ۔ 

ای پیپر-دی نیشن