• news

افغان شہریوں کی منتقلی سے متعلق برطانیہ کی پالیسی تبدیل

لندن (نیٹ نیوز) برطانوی حکومت نے پاکستان اور ایران میں رہنے والے سیاسی پناہ کے اہل افغان باشندوں کی وطن واپسی کے حوالے سے اپنی پالیسی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق تقریباً 3 ہزار افغان شہریوں کو اگست 2021 میں طالبان کے قبضے کے بعد برطانیہ میں قیام کی غرض سے نکالا گیا تھا، جن میں زیادہ تر برطانوی فوج کے لیے کام کرتے تھے۔گزشتہ سال سے یہ شہری پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں کیونکہ برطانیہ نے سیاسی پناہ سے قبل قیام کے انتظامات کو مکمل کرنے کی شرط عائد کردی تھی، نقل مکانی کے منتظر سینکڑوں شہری ایران میں بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ برطانوی جریدے دی انڈیپینڈنٹ کے مطابق برطانیہ کی حکومت نے دوبارہ آباد ہونے کے اہل افغان باشندوں کو رہائشی انتظامات مکمل نہ ہونے کے باوجود برطانیہ منتقل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔یہ فیصلہ پاکستان کے بنا دستاویزات کے رہنے والے غیر ملکی شہریوں کو یکم نومبر تک ملک چھوڑنے یا جبری بے دخلی کا سامنا کرنے کے اعلان کے بعد کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن