• news

 الیکشن کمیشن غیر جانبداری کو یقینی بنائے: خالد مسعود سندھو

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن غیر جانبداری کو یقینی بنائے۔ انتخابات کا آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد ہی بہتر جمہوریت کا ضامن ثابت ہوگا۔ الیکشن کمیشن کو سیاسی وابستگی سے ہٹ کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ الیکشن کمیشن 90 روز میں انتخابات کروانے کے عمل کو یقینی بنائے،اس وقت ملک کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔ جس کا خاتمہ صرف عام انتخابات سے ہی ممکن ہے۔ صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو کا مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام آزادانہ و منصفانہ انتخابات کے حقدار ہیں اور ان کو موقع ملنا چاہیے کہ وہ اپنے منتخب کردہ نمائندوں کو آگے لاسکیں۔

ای پیپر-دی نیشن