• news

بیگم نصرت بھٹو نے تحریک بحالی جمہوریت کی بنیاد رکھی:ثمینہ خالد گھرکی

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی ویمن سینٹرل پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو نے آئین شکن ٹولے کےخلاف تحریک بحالی جمہوریت کی بنیاد رکھی۔مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نےجمہوریت پر شبخون کے خلاف طویل جدوجہد کی۔۔ بیگم نصرت بھٹو کی 12ویں برسی پر اپنے پیغام میں ثمینہ گھرکی نے کہا ہےکہ مادر جمہوریت نےاپنے شوہر،بیٹی اور دو بیٹوں کی شہادت اپنے سامنے دیکھی،انہوں نے آمریت کے خلاف دلیرانہ جدوجہد پر مادر جمہوریت کا خطاب حاصل کیا۔بیگم صاحبہ نے پاکستان پیپلز پارٹی وویمن ونگ کی بنیاد رکھی۔ بانی تحریک بحالی جمہوریت کو پی پی ہی کارکن اور جمہوریت پسند آج خراج عقیدت پیش کرتے اور عہد کرتے ہیں کہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالا دستی کےلئے مادر جمہوریت کے نقش قدم پر چلیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن