نامعلوم افراد کی اندھا دھندفائرنگ، 37سالہ شخص قتل،ملزم فرار
لاہور(نامہ نگار) سبزہ زار کے علاقے میں نامعلوم افراد نے اندھا دھندفائرنگ کر کے 37سالہ شخص کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ہیں۔پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ منتقل کر کے دیرینہ دشمنی سمیت دیگر پہلووں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔سبزہ زار کے علاقے ڈوبن پورہ میں نامعلوم افراد نے 37سالہ وسیم عباس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔جس کے نتیجے میں وسیم عباس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرانزک ٹیم کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے اور نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر کے دیرینہ دشمنی سمیت دیگر پہلوو¿ں پر تفتیش کا آغاز کر دیاہے۔ پولیس کے مطابق تفتیش جاری ہے ہے،جلد اصل حقائق سامنے آجائیں گے اور ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتارکرلیا جائے گا۔