شیخ رشید کا چاندنی چوک پر ناشتہ رات کو سینے میں درد‘ ہسپتال منتقل
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نوائے وقت رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد پیر کی صبح چاندنی چوک پہنچ گئے جہاں انہوں نے ناشتہ کیا۔ ریسٹورنٹ کے عملے نے شیخ رشید احمد سے ہاتھ ملایا ان کے چلہ لگانے پر ہلکے پھلکے انداز میں سوال بھی کئے شیخ رشید احمد ناشتے کی ٹیبل پر ہشاش بشاش دکھائی دیئے۔ شیخ رشید کی طبیعت خراب ہو گئی، انہیں سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کرا دیا گیا۔ شیخ رشید کا آر آئی سی ایمرجنسی میں ابتدائی معائنہ کیا گیا۔ شیخ رشید کو سینے میں درد کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ انہیں ہسپتال میں کچھ دیر کیلئے انڈر آبزرویشن رکھا گیا۔