• news

ن لیگ شو آف پاورکے بعد پیپلز پارٹی کی وفاقی تنظیم مشکل صورتحال سے دوچار

اسلام آباد ( عترت جعفری ) پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے لاہور کے مینار پاکستان کے وسےع میدان میں ’ شو آف پاور ‘ کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی وفاقی تنظیم مشکل صورتحال سے دوچار ہو گئی ہے، پارٹی کی پنجاب کی تنظیم نے مرکزی قیادت پر دباو¿ ہے پاکستان مسلم لیگ ن کے سیاسی تحریک کا جواب دینے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی اپنا یوم تاسیس مینار پاکستان کے گرےٹر اقبال پارک مےں منعقد کرنےا کا اعلان کرئے ،اور اس مےن پنجاب مےں سےاسی قوت کو ظاہر کےا جائے ، ، پاکستان پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس نومبر کے اواخر میں منایا جاتا ہے، ماضی میں پیپلز پارٹی اس سلسلے تقریب منعقد کرتی ہے، تا ہم گزشتہ چند برسوں مےن پنجاب مےں ےوم تاسےس کے حوالے سے بڑا پاور شو نہیں کیا گیا، گزشتہ دنوں پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے ایک اہم عہدے دار نے پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر نومبر کے اخر میں مینار پاکستان پر جلسہ عام منعقد کرنے کا اعلان کر دیا تھا، پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت اس اعلان سے بے خبر تھی، یا، ذرا ئع نے بتایا ہے کہ مرکزی قیادت کے بعض رہنماو¿ں نے وسطی پنجاب کی قیادت کے ساتھ رابطہ کیا ہے اور ان سے حقیقت حال جاننے کی کوشش کی، مرکزی قیادت کی طرف سے وسطی پنجاب کے رہنما کو کہا گیا مینار پاکستان کا اعلان بہت بڑا معاملہ ہے اس سلسلے میں واسطی پنجاب کی قیادت کے پاس اس شو کو کامیاب بنانے کے لیے کیا حکمت عملی ہے اس کے بارے میں مرکزی قیادت کو بتایا جائے ، مرکزی قےادت کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان پر یوم تاسیس صرف اسی صورت میں کامیاب ہو سکتا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی چاروں صوبائی شاخیں اور مرکزی تنظیم بھی اس کو کامیاب کرنے کے لیے یکسوئی سے کام کریں، پی پی بی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس پارٹی کے مرکزی قیادت درمیان اس اےشو پر مشاورت شروع ہو گئی ہے ، پی ایس پارٹی کا یوم تاسیس تو منائی گی تاہم اس اس سلسلے میں مینار پاکستان پر تقریب کا انعقاد کرنا ہے یا نہیں اس بارے میں حتمی فیصلہ مرکزی قےادت باہمی مشاورت کے بعد کرے گی، اور حتمی فےصلہ کا علان کےا جائے گا ،اگر مےنار پاکستان کے حق مےں فےصلہ ہوا تو سندھ پنجاب بلوچستان کے پی کے ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان میں تمام تنظیموں کو متحرک کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن