نواز شریف آج بھی قوم کی آخری امید ہیں، جعفر اقبال
اسلام آباد (خبر نگار)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ میاں نواز شریف کے تاریخی استقبال نے ثابت کر دیا کہ سابق وزیر اعظم آج بھی قوم کی آخری امید ہیں۔ غلط فیصلے دیکر ان کی سیاست ختم کرنے کے دعویداروں کی آنکھیں کھل جانی چاہیں انشا اللہ میاں نواز شریف کی قیادت میں مادر وطن میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی جس سے قوم کو بدترین معاشی حالات سے نجات مل جائے گی۔ لاہور جلسے سے واپسی پر لیگی عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ رحیم یار خان ، راولپنڈی ، اسلام آباد اور فیصل آباد سمیت پورے ملک نے کارکنوں کی لاہور آمد نے نواز شریف سے محبت اور عقیدت کے تمام سابق ریکارڈ توڑ دئیے ۔