• news

شاہد اشرف تارڑ سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)نگران وزیر شاہد اشرف تارڑ نے فرانسیسی سفیر نکولس گیلی سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاس، دوران ملاقات وزیر شاہد اشرف تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے مختلف مواقع موجود ہیں،وزیر شاہد اشرف تارڑ پاکستان ریلوے افغانستان کے ساتھ رابطے کے لیے کوہاٹ سے خرلاچی تک روٹ بنانے کے لیے کوشاں ہے،اسی طرح سکھر-حیدرآباد موٹروے M-6 فرانسیسیوں کے لیے سرمایہ کاری کا ایک بہترین موقع ہے،پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن بھی اپنے افق کو وسعت دے رہی ہے اور سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں, پاکستان میں جمہوری استحکام 2008 سے جاری ہے اور اس کا مستقبل روشن ہے۔فرانسیسی سفیر نکولس گیلینے کہا کہ فرانس اور پاکستان کے تعلقات اور تعاون کی لمبی تاریخ ہے، فرانسیسی سرمایہ کاروں نے پاکستانی منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کی ہے،ہم اپنے سرمایہ کاروں کو مزید قائل کریں گے اور پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری لائیں گے،فرانسیسی ریل ٹرانسپورٹ کمپنی السٹوم پاکستان میں اپنی مستقل نمائندگی قائم کر رہی ہے اور یہ مزید سرمایہ کاری کی طرف ایک قدم ہے۔

ای پیپر-دی نیشن