• news

ماموں کانجن :دلہن کانکاح سے انکار‘ میرج ہال سے رفو چکر‘باراتیوں کادھرنا

 ماموں کانجن ( نامہ نگار) دولہا سے ہاتھ ہو گیا ، دلہن نے عین موقع پر نکاح پڑھنے سے انکار کرکے باراتیوں کے اوسان خطا کردئے اور چکمہ دیکر میرج ہال کے پچھلے دروازے سے رفو چکر ہوگئی،دولہا نے براتیوں سمیت دلہن کے گھر کے باہر دھرنا دے دیارات 12بجے اہل محلہ نے زیورات و دیگر سامان واپس کرواکر بارات دلہن کے بغیر ہی واپس بھجوادی، دولہا والوں نے بارات کی روانگی سے قبل 500افراد کو ولیمے کا پر تکلف کھانا کھلایا تھا تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ماموں کانجن کے قریبی گاوں سے ایک 28سالہ نوجوان کی بارات مقامی میرج ہال میں پہنچی جہاں لڑکی کے لواحقین بھی دلہن لیکر پہنچ گئے اور جب نکاح خواں نکاح پڑھانے لگا تو دلہن نے نکاح پڑھنے سے انکار کردیا تو اہلخانہ نے سمجھانے کی کوشش کی مگر وہ نہ مانی اورواش روم جانے کے بہانے چکمہ دیکر میرج ہال کے پچھلے دروازے سے گھر بھاگ آئی کافی دیر انتظار کے بعد جب دولہا کو اس بات کا پتہ چلا تو وہ باراتیوں سمیت بستی حمید آباد میں دلہن کے گھر پہنچ کر وہاں دھرنا دے دیا تو دلہن عقب والے گھر سے پچھلی گلی میں جاپہنچی اور رکشہ پکڑ کر روپوش ہو گئی جسے اسکے اہلخانہ اور باراتی رات گئے تک ڈھونڈتے رہے مگر وہ نہ مل سکی جس پر دولہا والوں نے اسکی دوسری بہن سے نکاح کا مطالبہ کیا مگر لڑکی والے فوری نکاح کی بجائے چار دن بعد دوسری لڑکی دینے پرآمادہ ہوئے ۔

ای پیپر-دی نیشن