کئی وارداتیں‘ڈاکوشہریوں سے لاکھوں روپے ‘قیمتی سامان لوٹ کرفرار
لاہور(نامہ نگار)شہر میں ڈاکوو¿ں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعددشہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاﺅن میں چوروں نے شاہدالرحمن کی فیکٹری کے تالے توڑ کر 50لاکھ کی مشینیں اور دیگر سامان چوری کر لیا فرار ہوگئے ہیں۔ ڈاکوو¿ں نے مانگا میں جمیل کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5 لاکھ ‘موبائل فون اور دیگر سامان، شاہدرہ میں اشفاق اور اس کی فیملی سے 4 لاکھ‘ زیوارات اور موبائل فون‘ مصطفی ٹاو¿ن میں ارشد سے3 لاکھ 60 ہزار روپے‘ موبائل فون،نشتر کالونی میں اکمل سے ڈھائی لاکھ ‘ موبائل فون، برکی میں عدیل سے 2 لاکھ 45 ہزار ‘شفیق آباد میں عدیل سے 34 ہزار ‘ موبائل فون،شیرا کوٹ میں انجم سے14 ہزار ‘ موبائل فون لوٹ لیا اورفرار ہوگئے ہیں۔ چوروں نے نصیر آباد‘ غالب مارکیٹ‘ ڈیفنس سے 4 کاریں جبکہ لٹن روڈ‘ شیراکوٹ‘نولکھا‘ اسلام پورہ‘ شاہدرہ ٹاو¿ن‘ شالیمار‘ مصری شاہ اور گلبرگ میں سے 8 موٹر سائیکل چوری ہوگئے۔