فیصل آباد: بچے اور سرگودھا میں شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی سے زیادتی
فیصل آباد‘ سرگودھا (نمائندہ خصوصی) ملت ٹاﺅن کے علاقہ میں اوباش نے بچے کوہوس کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ملت ٹاﺅن کے علاقہ گھونہ بیس لائن کے رہائشی کا سات سالہ بیٹا (ع) گلی میں کھیل رہا تھا کہ اسی دوران اوباش ملزم بچے کو ورغلاءکر خالی مکان میں لے گیا۔ ملت ٹاﺅن پولیس نے متاثرہ بچے کے والد شہباز کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آ غاز کر دیا۔ سرگودھا میں نوجوان نے شادی کا جھانسہ دے کر 19 سالہ دوشیزہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ 14 سالہ دوشیزہ کو اغواکر لیا گیا۔ پولیس دونوں واقعات کے مقدمات درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔ ذرائع کے مطابق ترکھانوالہ میں نوجوان امان اللہ نے شادی کا جھانسہ دے کر 19 سالہ دوشیزہ (الف) کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گیا جبکہ سرگودھا کے چک 23 جنوبی میں گھر سے لاپتہ 14 سالہ دوشیزہ (م) کو اغواءکر لیا گیا۔