مسعود خان کا پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے سٹیزن فانڈیشن یو ایس اے کی خدمات کو خراج تحسین
واشنگٹن ڈی سی(این این آئی)امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے، مجموعی طور پر اس شعبے میں تعلیم تک رسائی ، معیار ، کامیابی اور صنفی مساوات میں بہتری آئی ہے، ہر بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے اور معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کے حوالے سے ہمیں ابھی کافی سفر طے کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سفیر پاکستان مسعود خان نے دی سٹیزن فاﺅنڈیشن یو ایس اے کے ڈی سی چیپٹر کی سالانہ گالا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس اعلی سطحی سالانہ فنڈ ریزنگ تقریب میں تقریبا 700 کے لگ بھگ سرکردہ پاکستانی نژاد پیشہ ور افراد، کاروباری شخصیات اور کمیونٹی رہنماں نے شرکت کی۔تقریب کے دوران ڈالر 3,510,400 کی رقم اکٹھی کی گئی ۔ان میں سات نئے اسکولوں کی تعمیر بھی شامل ہے ۔