صوبے میں 176 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
لاہور( این این آئی)گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 176 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں 104 ،راولپنڈی میں 20 ،ملتان میں 22 ،گوجرانوالہ میں 7 ،فیصل آباد میں 9 ،سرگودھا اور سیالکوٹ میں ڈینگی کے 2،2،شیخو پورہ، قصور، خانیوال، رحیم یار خان، لودھراں، پاکپتن اور میانوالی میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 95 مریض زیر علاج ہیں۔