مشی گن : ڈیٹرائٹ میں یہودی عبادت گاہ کی سربراہ کا پراسرار قتل
واشنگٹن(این این آئی)40 سالہ سمانتھا کو ان کے گھر کے قریب مردہ حالت میں پایا گیا ۔ ان کے جسم پر مبینہ طور پر خنجر گھونپنے کے نشان بھی پائے گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سمانتھا وول یہودی عبادت گاہ کے بورڈ کی صدر ہونے کے ساتھ ساتھ امریکی ڈیموکریٹ سیاستدانوں کی مشیر بھی تھیں۔ ان کی موت نے امریکہ کے یہودی اور ڈیموکریٹ حلقوں میں پریشانی کی لہر دوڑا دی ۔سمانتھا وول کی موت کی تصدیق یہودی عبادت گاہ کے فیس بک پیج سے بھی کر دی گئی ہے۔ تاہم پولیس حکام کی طرف سے لوگوں سے کہا گیا کہ ابھی کسی نتیجے پر نہ پہنچیں کہ یہ واقعہ کیسے ہوا اور اس میں کون ملوث ہے۔ تاوقتیکہ حکام اس واقعے سے متعلق معلومات اور تحقیقیات کی بنیاد پر کوئی بات سامنے نہ لائیں۔عبادت گاہ کی طرف سے فیس بک پر کہا گیا کہ ہم اپنے بورڈ کی صدر سمانتھا وول کی غیر متوقع موت کے بارے میں جان کر حیران ہیں اور دکھی ہیں۔اس موقع پر ہمارے پاس ابھی کوئی معلومات نہیں جو شئیر کی جاسکیں۔ لیکن جب معلومات ہوں گی شئیر کی جائیں گی۔ڈیٹرائٹ پولیس نے وول کی موت کے بار میں کہا کہ ان کی لاش 1300 بلاک سے ملی ہے۔ جہاں کون کی ایک لکیر ان کے گھر تک جاتی دیکھی گئی ہے۔ڈیٹرائٹ پولیس کے سربراہ جیمز ای وائٹ کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی شام کو ہوا مگر ابھی اس قتل کے محرکات کے بارے میں کچھ اندازہ نہیں ہے۔ البتہ پولیس نے مختلف ذرائع سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس چیف نے یہ بھی کہاکہ یہ قتل اپنے پیچھے کئی سوال چھوڑ گیا ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی کہا کہ فوری طور پر کسی نتیجے پر پہنچنے کی کوشش نہ کریں جبتک کہ حکام ملنے والے ثبوتوں کو اکٹھ کر کے نہ دیکھ لیں. کہ کیا ہوا۔