• news

پاکستان پوسٹ کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کام شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( سٹاف رپو رٹر ) وفاقی وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑ نے کہا ہےکہ پاکستان پوسٹ کی ڈیجیٹلائزیشن کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پو کام سروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پوسٹل سیونگ بنک واپس لینے کیلئے معاملہ وزارت خزانہ کے ساتھ دونارہ اٹھائیں گے۔ وہ پیر کے روز پوسٹل ورکرز فیڈریشن پاکستان کے نمائندوں سے ملاقات میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ فیڈریشن کی طرف سے ڈاک ملازمین اور ادارے کو درپیش دیرینہ مسائل پر غور کیا گیا۔ مذاکرات میں حکومت کی طرف سے سپشل سیکرٹری پوسٹل سروسز علی شیر محسود، ڈائریکٹر پوسٹ حافظ شکیل احمد اور دیگر اعلی افسران جبکہ فیڈریشن کی طرف سے صدر پرویز اختر، سیکرٹری جنرل شیخ شاکر، معروف آزاد، وسیم عباس ستی اور دیگر رہنماں نے نمائندگی کی۔ فیڈریشن نے 2016 سے زیر التوا پوسٹل ملازمین کی اپ گریڈیشن، پوسٹل لائف انشورنس کی مبینہ غیر قانونی نجکاری، عوام کے پوسٹل سیونگ اکانٹس کو بلاجواز منجمد کرنے کے فیصلوں سمیت بعض انتطامی معاملات اٹھائے اور انکے فوری حل کیلئے تفصیلی نقطہ نظر پیش کیا۔ وفاقی وزیر نے پوستل ملازمین کی اپ گریڈیشن کیلئے کیس وزارت خزانہ اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ دوبارہ اٹھانے اور بعض دیگر مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایات دیں۔

ای پیپر-دی نیشن