شیخوپورہ: محکمہ لوکل گورنمنٹ میں بوگس ادائیگیوں سے اربوں روپے کا نقصان‘ انکوائری کیلئے کمیٹی بنا دی گئی‘ 15 روز میں تفتیش کا حکم
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں ترقیاتی کاموں کے نام پر سنگین نوعیت کی مالی بدعنوانیوں اور بوگس بلوں کی ادائیگی کے ذریعے سرکاری خزانہ کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کے مبینہ سکینڈل میں ملوث افسروں کےخلاف تحقیقات کی خاطر اینٹی کرپشن نے انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے۔ انکوائری کمیٹی میں اینٹی کرپشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور ریجن، ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر اور سرکل آفیسر اینٹی کرپشن شیخوپورہ شامل ہیں۔ تفتیش 15 روز میں مکمل کرنے کی خاطر یہ کمیٹی تشکیل دی ہے۔