• news

ایل این جی 49 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی‘ اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا

اسلام آباد (نامہ نگار) حکومت نے سوئی کمپنیوں کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ اوگرا نے نئی قیمت کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی 49 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کیلئے آر ایل این جی 50 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے آر ایل این جی کی نئی قیمت 13.33 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کیلئے آر ایل این جی کی نئی قیمت 13.87 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن