لندن کا زیرِ زمین ٹرین ڈرائیور آزاد فلسطین کے نعرے لگانے پر معطل
لندن(این این آئی)لندن کی ایک زیرِزمین ٹرین کے حکام نے کہا کہ ایک ٹرین ڈرائیور کو معطل کر دیا گیا کیونکہ وہ آزاد، آزاد فلسطین کے نعرے لگانے میں ظاہرا مسافروں میں پیش پیش تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرانسپورٹ فار لندن (ٹی ایف ایل)جو میٹرو نیٹ ورک چلاتا ہے نے ایک بیان میں کہا کہ ڈرائیور کو مزید تفتیش کے لیے عارضی طور پر ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے۔یہ واقعہ ہفتے کے روز اس وقت پیش آیا جب برطانوی دارالحکومت میں تقریبا 100,000 مظاہرین نے فلسطینی حامی مظاہرے میں حصہ لیا۔