• news

حماس کے 2 یرغمالیوں کو رہا کرنے پر امریکی صدر پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے

واشنگٹن(این این آئی )حماس کی جانب سے 2 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کی خبر جب امریکی صدر جوبائیڈن تک پہنچی تو وہ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن وائٹ ہاس میں پریس کانفرنس کر رہے تھے اور اسی دوران ان کو اطلاع موصول ہوئی کہ حماس نے مزید یرغمالیوں کو رہا کر دیا ہے۔اس موقع پر صدر بائیڈن نے پریس کانفرنس اچانک ختم کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایک اور مسئلے سے نمٹنے کے لیے سچویشن روم میں جانے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن