• news

ورلڈکپ : جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر چوتھی فتح حاصل کرلی

ممبئی (نیٹ نیوز) آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 149 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ایونٹ میں چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔ جنوبی افریقہ کے 383 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگہ دیش کی پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 233 رنز پر آو¿ٹ ہوگئی۔ یہ بنگہ دیش کی ایونٹ میں چوتھی ناکامی ہے۔ ہدف کے تعاقب میں بنگہ دیش کی جانب سے محمود اللہ نے شاندار سنچری سکور کی لیکن وہ بھی ٹیم کو جیت نہ دلواسکے، انہوں نے 111 رنز کی اننگز کھیلی۔ لٹن داس 22 ، نسم احمد 19، حسن محمود 15، تنزید حسن 12 اور مہیدی حسن میراز نے 11 اور مشفیق الرحیم نے 8 رنز بنائے جبکہ مستفیض الرحمٰن 11 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے گریلڈ کوزی نے 3 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا جبکہ مارکو یانسن ، لیزڈ ولیمز اور رباڈا نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 382 رنز بنائے، ڈی کوک نے شاندار 174 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ہینرک کلاسن نے 49گیندوں پر 90 رنز بنائے۔کوئنٹن ڈی کوک کی رواں ورلڈکپ میں یہ تیسری سنچری ہے۔ ایڈن مارکرم نے 60 ، ہینڈرکس نے 12، وین ڈر ڈوسن نے ایک رن بنایا جبکہ ڈیوڈ ملر 34 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔بنگہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے 2، مہیدی حسن میراز ، شریف الاسلام اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ای پیپر-دی نیشن