• news

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا اجلاس‘ منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایگزیکٹیو کمیٹی برائے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا چھٹا اجلاس دودن جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ ایگزیکٹیو کمیٹی برائے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ہم شعبوں میں پالیسی سطح کے مختلف اقدامات اور منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے بلائی گئی تھی۔ اجلاس کی صدارت نگران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اور خصوصی اقدامات نے کی جس میں نیشنل کوآرڈینیٹر برائے ڈاکٹر محمد جہانزیب خان (گورننس ایفیکٹیونس) متعلقہ وفاقی و صوبائی وزراءاور اعلیٰ سطح کے سرکاری افسران بھی شریک تھے۔ کمیٹی نے مختلف پہلوو¿ں پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے بھی مشاورت کی اور زراعت/لائیو سٹاک، آئی ٹی، ٹیلی کام،کان کنی، معدنیات اور توانائی کے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے ماحولیاتی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے پالیسی اقدامات کی سفارش کی۔

ای پیپر-دی نیشن