• news

نام میں ’محمد‘ہونے پر برطانوی رکن پارلیمنٹ کو پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا

لندن (نیٹ نیوز) نام کاحصہ محمد ہونے پر برطانوی رکن پارلیمنٹ محمد یاسین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ ہفتے بیڈ فورڈ سے رکن پارلیمنٹ محمد یاسین ایم پی کو لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر کینیڈا کی پرواز پر سوار ہونے سے روکا گیا۔ محمد یاسین کو کافی دیر تک روک کر سوالات کے بعد جانے دیا گیا، انہیں کامنز کے ساتھ کینیڈا جانا تھا۔ محمد یاسین ایم پی کو کینیڈاسے واپسی پر بھی اضافی سوالات بھگتنا پڑے، ان کو بتایا گیا ان کا نام محمد ہونے کے سبب انہیں روکا گیا۔لیبر کمیٹی کے سربراہ کلائیو بیٹس نے پارلیمنٹ میں بتایا گزشتہ ہفتے پیش آنے والا واقعہ ناقابل قبول ہے، واقعہ اسلامو فوبک ہونے کے سبب برطانیہ میں کینیڈا کے ہائی کمیشن کو تحریری آگاہ کیا جائےگا۔برطانیہ میں رواں سال لڑکوں کا سب زیادہ رکھا جانے والا نام 'محمد' ہے۔

ای پیپر-دی نیشن