• news

فضل الرحمن نے سیاسی جماعتوں، اداروں کی مفاہمت کے بارے میں حامی بھرلی 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سیاسی جماعتوں اور اداروں کے درمیان قومی مفاہمت کے ایجنڈے پر کردار ادا کرنے کی حامی بھر لی۔ سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کے ذرائع نے مولانا فضل الرحمان کو منانے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے پہلے مرحلے میں سیاسی جماعتوں میں رابطوں اور مفاہمتی ایجنڈے پر اتفاق رائے پر کام ہوگا۔ قومی مفاہمت کے ایجنڈے پر مشاورت کیلئے پی ٹی آئی سے بات چیت کا بھی امکان ہے۔ پی ٹی آئی پہلے ہی قومی مفاہمت کے ایجنڈے پر اتفاق کر چکی ہے۔ نواز شریف بھی مینار پاکستان جلسہ میں قومی مفاہمت کا اعلان کر چکے ہیں۔ دریں اثناءفضل الرحمن سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بھی ملاقات کی۔ سیاسی صورتحال اور الیکشن پر تبادلہ خیال کیا۔ دریں اثناءمحمد علی درانی نے مولانا فضل الرحمن سے ان کی خوشدامن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن