• news

پاکستان، افغانستان کا امن ایک دوسرے سے وابستہ: مرتضیٰ سولنگی 

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے۔ مﺅثر بارڈر مینجمنٹ اور سکیورٹی دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو یہاں افغان صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں افغان صحافیوں کے مسائل، ویزا معاملات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے کہا کہ افغان صحافیوں کے ویزا معاملات پر وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ سے رابطہ کیا جائے گا۔ افغان صحافیوں کے وفد نے نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا مسائل کے حل کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن