• news

 انٹرن شپ ہولڈرزمعاشرہ میں پولیس کے سفیر کا کردار ادا کرینگے:آئی جی پنجاب

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس میں انٹرن شپ کرنےوالے طلبہ معاشرے میں پنجاب پولیس کے ایمبیسیڈر کا کردار ادا کریں گے،پولیسنگ سروسز بارے شہریوں کو آگاہی دیں گے ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا پنجاب پولیس طلبہ کےساتھ براہ راست انسٹرکشن بڑھا رہی ہے‘ پولیس انٹرن شپ اور والنٹیرز ان پولیس کا دائرہ کار صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی جاری رکھا جائےگا۔ 31 دسمبر تک صوبے کے تمام تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن کے طور پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خدمت مراکز، ٹریفک لائسنسنگ کے دفاتر، پنجاب ہائی وے پٹرول لائسنس اجراءسسٹم اورپولیس خدمت وینز کو شہریوں کیلئے ہمہ وقت دستیاب رکھنے کیلئے مزید اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پولیس میں انٹرن شپ مکمل کرنےوالے نوجوانوں کوسرٹیفکیٹس دینے کی تقریب میں خطاب کرتے کیا۔علاوہ ازیں انسپکٹرجنرل پولیس نے کلئیر امپلانٹ سرجریز کے بعد سننے کے قابل ہونےوالے بچوں کے والدین پولیس ملازمین سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی ۔ والدین نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شکریہ ادا کرتے کہاکہ علاج کے بعد انکے جگر گوشے سننے کے قابل اور نارمل زندگی گزار رہے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن