• news

پی آئی اے میں ایندھن کا بحران سنگین، مزید 51 فلائٹس منسوخ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی ائیر لائن کے مالی بحران سے جڑا ایندھن کا اہم ترین معاملہ حل نہیں ہوسکا، جس کی بنا پر بہت کم طیاروں کو کوٹا سسٹم کی بنیاد پر ایندھن مل پا رہا ہے۔ منگل 24 اکتوبر کیلئے پی آئی اے کی 51 ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ کی گئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اسلام آباد کی 4 پروازیں پی کے 300، پی کے 301، پی کے 368 اور پی کے 369، کراچی تربت کی پی کے 501 اور پی کے 502، لاہور کی پی کے 302، پی کے 303، پی کے 306، کراچی سکھر پی کے 536 اور پی کے 537، کراچی کوئٹہ کی پی کے 310 اور پی کے 311 بھی منسوخ ہیں۔ کراچی کیلئے دمام سے پی کے 242 منسوخ کی گئی ہے۔ لاہور کوئٹہ پی کے 322 اور پی کے 323 منسوخ کی گئی ہیں۔ اسلام آباد سے دبئی کیلئے پی کے 233، پی کے 211، ابوظہبی کیلئے پی کے 261، پی کے 262، گلگت کیلئے پی کے 601، پی کے 602، پی کے 605 اور 606، کوئٹہ کیلئے پی کے 325 اور پی کے 326، اسکردو کیلئے پی کے 451 اور پی کے 452، گلگت کیلئے پی کے 605 اور پی کے 606، سکھر کیلئے پی کے 631 اور پی کے 632 منسوخ کی گئی ہیں۔ دوحہ سے اسلام آباد کیلئے پی کے 288 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ملتان سے ریاض کیلئے پی کے 765 اور پی کے 766، دبئی کیلئے پی کے 221 اور شارجہ ملتان کی پرواز پی کے 294 منسوخ کی گئی ہیں۔ سیالکوٹ سے شارجہ کیلئے پی کے 209 اور پی کے 210 منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پشاور سے ریاض کیلئے پی کے 727 اور پی کے 728، شارجہ کیلئے پی کے 257 اور پی کے 258 دبئی اور ابوظہبی پشاور کی پی کے 217، پی کے 218 منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اسلام آباد گوادر کی پی کے 325، پی کے 326 اور لاہور گوادر پی کے 322، پی کے 323 کے علاوہ کراچی سے گوادر کیلئے پرواز پی کے 310 اور 311 بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ پیر کو بھی پی آئی اے کی 27 ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ رہیں۔ علاوہ ازیں پی آئی اے نے پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کو مزید 10 کروڑ روپے ایندھن کے لئے ادا کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے 53 بین الاقوامی اور 27 ملکی پروازوں کا شیڈول ترتیب دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق محدود فضائی آپریشن کے تناظر میں اب 27 بین الاقوامی اور 23 ملکی روٹس کی پروازیں چلائی جائیں گی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ 9 روز کے دوران قومی ائیر لائن نے پی آئی اے کو ایندھن کے حصول کیلئے 95 کروڑ 90 لاکھ روپے ادا کئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن